0
Saturday 30 Nov 2019 23:48

حکومت فلاپ ہوگئی، باشعور طبقہ پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ رہا ہے، جمشید دستی

حکومت فلاپ ہوگئی، باشعور طبقہ پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ رہا ہے، جمشید دستی
اسلام ٹائمز۔ عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ حکومت کی ڈیڑھ سال کی کارکردگی صفر ہے، ناجائزمقدمات کرکے حکومت غریب کی آواز کو دبانا چاہتی ہے، پی ٹی آئی حکومت نے الیکشن میں عوام کو جو لالی پاپ دیا اب ان کے گلے کی ہڈی بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں بانٹنے والوں نے صنعتیں بند کرکے مزدوروں کو بے روزگار کر دیا ہے، مہنگائی کے طوفان نے غریب کی خوشیاں چھین لی ہیں، موجودہ حکومت انتقام میں سابقہ حکومتوں سے آگے نکل گئی ہے، اپنے حق اور غریب کے حقوق کی آواز بلند کرنے پر مجھ پہ ناجائز جھوٹے مقدمات بناکر ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوماہ سے فری بسیں بند کردی گئی ہیں، جس سے مزدور طبقے کا معاشی نقصان ہورہاہے، میں نے ہمیشہ محکوم، مظلوم، مزدور، کسان طبقہ کے حقوق کی بات کی ہے لوگوں میں ووٹ کا شعور لے کر آیاہوں، اپنے دور میں تھانہ کچہری، پٹواری کلچرل کی سیاست کا خاتمہ کردیا، وڈیروں اور جاگیرداروں کے ڈیرے ویران کیے مگرعمران خان نے جاگیرداروں کو ٹکٹ دیکر دوبارہ ڈیرے آباد کردیے۔ اس وقت مظفرگڑھ سمیت پورے پنجاب کے تھانوں میں ناجائز جھوٹے مقدمات کی بھرمارہے، انہوں نے کہا کہ عوام حکومت کی کارکردگی سے مایوس ہوچکے ہیں باشعور طبقہ پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ رہا ہے۔ 
 
خبر کا کوڈ : 830016
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش