0
Sunday 1 Dec 2019 08:44

طالبعلم کے لاپتہ ہونے پر پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کا وی سی آفس کے  باہر دھرنا

طالبعلم کے لاپتہ ہونے پر پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کا وی سی آفس کے  باہر دھرنا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی کے طالب علم کے لاپتہ ہونے پر دیگر طلباء نے ساتھی کی بازیابی کیلئے پنجاب یونیورسٹی میں وائس چانسلر ہاوس کے سامنے  دھرنا دیدیا۔ مظاہرین  ساتھی طالب علم کی یازیابی کیلئے نعرے بازی کر رہے ہیں۔ مظاہرین کے مطابق  پنجاب یونیورسٹی کے طالب علم عالمگیر وزیر خان  کل شام سے لاپتہ ہیں جس کا مقدمہ بھی تھانہ مسلم ٹاون میں درج کروا دیا ہے مگر پوری رات گز رگئی پولیس عالمگیر وزیر خان کا پتہ نہیں چلا سکی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پوری یونیورسٹی میں کیمرے لگے ہوئے ہیں جبکہ کیمپس پل پر بھی چینی قونصلیٹ کی عمارت ہونے کے باعث حساس علاقہ ہے جہاں ہر طرف کیمرے ہیں اس کے باوجود طالب علم کا اغواء ہوجانا ایک سوالیہ نشان ہے۔ اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی کے گارڈز نے دھرنا ختم کروانے کی کوشش کی تو دھکم پیل ہوگئی۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ساتھی کی بازیابی تک دھرنا جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 830039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش