0
Tuesday 10 Dec 2019 01:40

شام، رقّہ کے اہم ترین شہر اور کئی ایک دیہات پر شامی افواج کا کنٹرول بحال

شام، رقّہ کے اہم ترین شہر اور کئی ایک دیہات پر شامی افواج کا کنٹرول بحال
اسلام ٹائمز۔ شامی افواج اور اسلامی مزاحمتی فورسز نے روسی فورسز کے ہمراہ شام کے شمالی صوبے رقّہ کے اہم ترین شہر "شرکراک" اور اس کے اطراف میں واقع کئی ایک گاؤں سے دہشتگردوں کو پیچھے دھکیلتے ہوئے وہاں اپنا کنٹرول بحال کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شام کے شمالی صوبے میں واقع اس شہر کی اہمیت اس میں سے گزرنے والی M-4 بین الشہری موٹروے کی وجہ سے کئی گنا بڑھ جاتی ہے کیونکہ اس شہر میں غلے کے گودام، بجلی کے پلانٹس اور دوسرے اسٹریٹیجک مراکز بھی موجود ہیں جو پورے ملک کیساتھ اسی شاہراہ کے ذریعے منسلک ہیں۔ 

واضح رہے کہ اس اسٹریٹیجک شہر سے گزرنے والی M-4 موٹروے صوبہ حسکہ میں موجود عراقی سرحد سے لے کر شامی شہر لاذقیہ تک جاتی ہے جو بین الاقوامی حمایت یافتہ دہشتگردوں کیلئے ایک انتہائی اہم روٹ ہے کیونکہ اسی موٹروے کے اردگرد شامی تیل کے اکثر کنویں بھی موجود ہیں جبکہ یہی وہ علاقہ ہے جو امریکہ سمیت تمامتر عالمی دہشتگرد قوتوں کی نظروں کا مرکز تھا اور وہ کسی نہ کسی بہانے سے اس علاقے پر اپنا کنٹرول جمانا چاہتے تھے۔
خبر کا کوڈ : 831789
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش