0
Wednesday 6 Jul 2011 15:16

امریکہ،بے روزگاری کی شرح میں 9 فیصد اضافہ، ڈالر کی قدر میں کمی

امریکہ،بے روزگاری کی شرح میں 9 فیصد اضافہ، ڈالر کی قدر میں کمی
 واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں بے روزگاری کی شرح نو فیصد سے زیادہ رہنے کے خدشات نے کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کم کر دی۔ عالمی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر انڈیکس میں اعشاریہ دو فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ڈالر کے مقابلے میں جاپانی ین، یورو، نیوزی لینڈ ڈالر اور فلپائن کی کرنسی کی قدر میں اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق جون میں امریکی کمپنیوں نے صرف ایک لاکھ افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کیے، جبکہ بے روزگاری کی شرح میں کمی کے لیے ہر ماہ دو لاکھ افراد کو روز گار ملنا ضروری ہے۔ ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث مارکیٹ میں سونے کی قیمت بھی دوبارہ بڑھنا شروع ہو گئی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 83320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش