0
Wednesday 18 Dec 2019 16:21

طلبہ یونین کی بحالی کیلئے سندھ اسٹوڈنٹس یونین بل صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

طلبہ یونین کی بحالی کیلئے سندھ اسٹوڈنٹس یونین بل صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
اسلام ٹائمز۔ طلبہ یونین کی بحالی کے لئے سندھ اسٹوڈنٹس یونین بل صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ مجوزہ بل کے مطابق طلبہ کو یونین سازی کے ساتھ فیصلہ سازی کا اختیار بھی مل گیا ہے اور ہر سال یونیورسٹی اور کالج میں طلبہ یونین کے الیکشن ہونگے، جامعات منتخب طلبہ یونین کے ایک نمائندے کو سنڈیکیٹ، سینیٹ، بورڈ میں شامل کریں گی۔ مجوزہ قانون کے تحت تعلیمی ادارے میں کسی بھی سبب ہڑتال کرنا اور تدریسی عمل معطل کرنا جرم ہوگا، نفرت انگیز اور پُرتشدد سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی، غیرقانونی اور طلبہ مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے، طلبہ یونین ایکٹ کی خلاف ورزی پر انضباطی کارروائی ہوگی، ہر تعلیمی ادارے میں ہراسگی سے تحفظ کے لئے کمیٹی قائم کی جائےگی۔
خبر کا کوڈ : 833500
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش