0
Saturday 28 Dec 2019 22:03

بااثر شخصیات کا چالان کرنیوالا خیبر پختوںخوا ٹریفک پولیس کا اسکواڈ بند کر دیا گیا

بااثر شخصیات کا چالان کرنیوالا خیبر پختوںخوا ٹریفک پولیس کا اسکواڈ بند کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ بااثر شخصیات کا بنا کسی خوف و چالان کرنے والا خیبر پختوںخوا ٹریفک پولیس کا اسکواڈ بند کر دیا گیا، شاہین سکواڈ نے صوبے کی بعض اہم ترین سیاسی شخصیات اور ان کے اہل خانہ کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کیے تھے، بعد ازاں صوبائی حکومت نے دباو کا شکار ہو کر اسکواڈ کو ہی بند کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزراء، اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی گاڑیوں کے چالان کرنے پر ٹریفک پولیس نے شاہین سکواڈ کو بند کردیا ہے۔ شاہین سکواڈ نے صوبے کی بعض اہم ترین سیاسی شخصیات کی فیملیز کی گاڑیوں کے غلط پارکنگ پر انہیں چالان کیا تھا، جس پر شکایات صوبائی حکومت کو کی گئیں۔ شاہین سکواڈ نے پشاور میں یکم جنوری سے نومبر تک 100 سے زائد وی وی آئی پی گاڑیوں کو چالان کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس کے ترجمان کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، شاہین سکواڈ کے تمام عملے کو ہیڈ کوارٹر میں رپورٹ کرنے کی ہدایات کردی گئی ہیں جبکہ ٹریفک پولیس کے ترجمان رشید خان کو بھی تبدیل کردیا ہے اور نئے ترجمان شہاب عمر زئی کو مقرر کردیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے بعض اہلکاروں کے تبادلے بھی کردیئے گئے ہیں، پشاور میں وزراء، اراکین پارلیمنٹ کی گاڑیوں کو چالان کرنے پر کیپٹل سٹی پولیس کو اعلیٰ حکام نے رابطہ کیا تھا جس پر شاہین سکواڈ کی سروس کو بند کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 835318
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش