0
Thursday 2 Jan 2020 09:57

سیز فائر لائن کی 3 ہزار بھارتی خلاف ورزیاں

سیز فائر لائن کی 3 ہزار بھارتی خلاف ورزیاں
اسلام ٹائمز۔ بھارت نے گذشتہ برس سیز فائر لائن کی 3 ہزار سے زائدبار خلاف ورزیاں کیں جس سے50 شہادتیں ہوئیں۔ سینیٹر ساجد میر کی سربراہی میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال و لائن آف کنٹرول کے متعلق بریفنگ میں اسپیشل سیکریٹری دفتر خارجہ نے بتایا بھارت کی جانب سیز فائرلائن کی خلاف ورزیاں معمول بن چکا ہیں، پاکستان اس پر اقوام متحدہ کی توجہ مبزول کراتا رہتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں مظالم و حالیہ اقدامات پر عالمی فورمز پر موثر آواز اٹھائی جبکہ متعدد حکمت عملیاں زیر غور ہیں، جن پر ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے۔ وزیراعظم، وزیر خارجہ سمیت دفتر خارجہ کی کشمیر پر مکمل توجہ ہے، دنیا کے سامنے بھارتی چہرہ عیاں کر رہے ہیں، رحمن ملک نے کہا شہری آبادی کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
خبر کا کوڈ : 835996
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش