2
1
Friday 3 Jan 2020 19:00
جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت عراق میں انقلاب کی پہلی نوید ہے

اصغریہ تحریک پاکستان کا جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر 3 روزہ سوگ اور احتجاج کا اعلان

اصغریہ تحریک پاکستان کا جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر 3 روزہ سوگ اور احتجاج کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر سید شکیل حسینی نے عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی حملے میں ایرانی سپاہ قدس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کی شہادت پر اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ عراق میں امریکا کی طرف سے حملہ عراق کی سالمیت پر حملہ ہے، شہید حاج قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت عراق میں انقلاب کی پہلی نوید ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں شکیل شاہ حسینی نے کہا کہ عراق پر امریکا کی فوجی یلغار عالمی دہشتگردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے امریکی دعوے کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی جھوٹ کی قلعی اس بات سے کھل جاتی ہے کہ امریکا اس فورس کو نشانہ بنا رہا ہے، جس نے عراق سے داعش کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ امریکا نے داعش کو عراق اور شام کو نابود کرنے کیلئے تشکیل دیا تھا اور اس نے داعش کے ذریعہ کچھ اہداف حاصل بھی کرلئے، لیکن وہ شام اور عراق کی حکومتوں کو ختم کرنے میں بری طرح ناکام رہا۔

شکیل شاہ حسینی نے کہا کہ رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کا فرمان سچ ثابت ہوگا اور دشمن اسلام کو سخت اذیت سے گزرنا ہوگا، رہبر معظم کا بیان عنقریب سچ ثابت ہوگا کہ جنہوں نے اپنے ہاتھوں کو جنرل سلیمانی کے خون سے رنگین کیا ہے، ان سے سخت انتقام لیا جائے گا۔ مرکزی صدر نے کہا کہ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان شہید راہ حق مدافع حرم شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کی شہادت پر تین روز سوگ کا اعلان کرتے ہیں، تمام اصغری کارکنان امریکا کی بزدلانہ کارروائی کے خلاف تمام شہروں میں احتجاج کریں۔
خبر کا کوڈ : 836324
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Arshad Hussain Qazi
Pakistan
لبیک یا حسین عہ
لبیک یا زینب عہ
Ghulam Rasool
Pakistan
Mery khayal me Amreeca mawoon shetaan,,khannas ko sabaq sikhana prega because yahood w nasara kabi musulmanoong ki dost nhi banti ye harami musulmanoong ki khon pity haying
uski dostong ko sabaq sikhana chahiye
tamamm Muslim countries ko muttahid hokar shetan Amreeca r
منتخب
ہماری پیشکش