0
Sunday 12 Jan 2020 12:52

ترک صدر طیب اردوان فروری میں پاکستان کا دورہ کریں گے

ترک صدر طیب اردوان فروری میں پاکستان کا دورہ کریں گے
اسلام ٹائمز۔ ترکی کے صدررجب طیب ایردوان اگلے ماہ فروری میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان اسٹریٹجک اکنامک فریم ورک کے مسودے پر اتفاق ہو گیا ہے، اس سلسلے میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اگلے ماہ فرور ی میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ دونوں رہنما فروری میں زراعت، دوطرفہ سرمایہ کاری، دفاعی انڈسٹری، بینکنگ و فنانس سمیت 71 شعبوں میں دوطرفہ تعان کے فروغ کیلیے اسٹریٹجک اکنامک فریم ورک (ایس ای ایف) اور پلان آف ایکشن کے معاہدہ پر دستخط ہونگے جس کے تحت وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر کی مشترکہ سربراہی میں اعلی سطح کی سٹریٹجک کوآپریشن کونسل (ایچ ایل ایس سی سی) قائم کی جائیگی اور یہ کوآپریشن کونسل سٹریٹجک اکنامک فریم ورک پر عملدرآمد کے حوالے سے مجموعی طور پر رہنمائی اور ویژن فراہم کرے گی، متوقع دورہ پاکستان سے قبل حتمی شکل دی جائے گی۔

اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ وزارت اقتصادی امور میں سٹریٹجک اکنامک فریم ورک کیلئے خصوصی یونٹ قائم کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں وزارت اقتصادی امور ڈویژن نے مسودے پر دستخط کیلئے سفارتی چینل سے ترکی حکام کے ساتھ رابطے کیلئے وزارت خارجہ کو بھی لیٹر ارسال کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 837989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش