0
Wednesday 15 Jan 2020 10:57

پشاور میں کبوتروں کے تنازع پر 3 بھائیوں کو قتل کردیا گیا

پشاور میں کبوتروں کے تنازع پر 3 بھائیوں کو قتل کردیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں تھانہ بھانہ ماڑی کے علاقہ ڈھیری باغبانان میں کبوتروں کے تنازع پر بچوں کی لڑائی ہوگئی، جبکہ شکایت کرنے پر تین بھائیوں کو قتل کردیا گیا۔ تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود ڈھیری باغبانان میں فریق اول کامران وغیرہ اور فریق دوم اسحاق عرف ماموتے وغیرہ کے مابین مبینہ طور پر زبانی تکرار پر جھگڑا ہوا، جس پر فریق اول صدیق اپنے بھائیوں وسیم اور وقاص کے ہمراہ گلہ کرنے فریق دوم کے گھر گیا، جہاں فریق دوم اسحاق عرف ماموتے نے اپنے بیٹوں سمیت فریق اول پر فائرنگ کردی، جس سے صدیق، وسیم اور وقاص پسران اسلم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے مقتولین کے ماموں کامران ملک کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، جبکہ ملزمان گھر بار چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 838547
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش