0
Tuesday 21 Jan 2020 21:12

پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا، عائشہ فاروقی

پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا، عائشہ فاروقی
اسلام ٹائمز. ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی مائیں بہنوں، بزرگوں، نوجوانوں کو سلام پیش کرتی ہوں، کشمیری قوم ایک سو اٹھاسٹھ ایام سے محصور ہیں، دنیا بھر میں موجود پاکستانی و کشمیری ڈائیسپورا کے کردار کو بھی سلام پیش کرتی ہوں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ 5 اگست کے ہندوستانی اقدامات کے خلاف ہماری قیادت نے عالمی سطح پر موثر آواز بلند کی ہے، وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے عالمی رہنماؤں کے سامنے ہندوستانی اقدامات کو اٹھایا، یہ ہماری کامیابی ہے کہ 5 ماہ کے دوران سلامتی کونسل کا 2 مرتبہ اجلاس ہوا، سلامتی کونسل اجلاس میں تمام ملکوں نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نے یو این جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مقدمہ پیش کیا، او آئی سی میں بھی کشمیر کا مسئلہ اٹھایا گیا جب کہ امریکی کانگریس اور ایوان نمائندگان میں کشمیر ایشو پر بحث ہوئی، برطانوی و ایرانی پارلیمان نے بھی کشمیر پر قرارداد منظور کی، پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان کا موقف ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 839858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش