0
Wednesday 22 Jan 2020 13:10

محکمہ فوڈ پنجاب نے آٹے کے تیس چالیس تھیلے میرے کے گھر کے باہر رکھوا دیئے ہیں، عظمیٰ بخاری

محکمہ فوڈ پنجاب نے آٹے کے تیس چالیس تھیلے میرے کے گھر کے باہر رکھوا دیئے ہیں، عظمیٰ بخاری
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مسلم لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کے گھر آٹا بھجوا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ عظمیٰ بخاری نے پنجاب حکومت سے آٹا بھجوانے کی درخواست کی تھی، عظمیٰ بخاری نے کہا تھا کہ اگر اتنا آٹا موجود ہے تو میرے گھر بھی بھجوا دیں، ہم نے کہا کہ خواہش کا احترام کرتے ہوئے آٹے کے تھیلے ان کے گھر بھجوا دیئے۔ اس پر لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صبح سویرے میرے گھر کے باہر تماشا لگایا، محکمہ فوڈ کے اہلکاروں نے گھر کی گھنٹی بجاکر کہاکہ میڈم آٹا لے لیں، لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مجھے صرف ایک آٹے کا تھیلا چاہیے تھا جو خرید لیا، عظمیٰ بخاری نے کہا کہ محکمہ فوڈ پنجاب نے آٹے کے 30،40 تھیلے میرے کے گھر کے باہر رکھ دیئے۔
 
خبر کا کوڈ : 839989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش