0
Wednesday 22 Jan 2020 18:25

پری بورڈ امتحانات، کراچی میں 18 سے زائد امتحانی سینٹرز قائم کئے گئے ہیں، آئی ایس او

پری بورڈ امتحانات، کراچی میں 18 سے زائد امتحانی سینٹرز قائم کئے گئے ہیں، آئی ایس او
اسلام ٹائمز۔ امامیہ ایجوکیشن بورڈ اور بورڈ آف لٹریسی ڈیولپمنٹ کے تحت کراچی میں ہونیوالے پری بورڈ امتحانات برائے نویں اور دسویں جماعت کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، امتحانات میں شرکت کے لئے طلبا و طالبات کو ایڈمٹ کارڈ جاری کردیئے گئے ہیں، بغیر ایڈمٹ کارڈ کے طلباء کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری تعلیم محمد باقر نے ڈویژنل کابینہ کو پری بورڈ کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات پر بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شہر بھر میں 18 سے زائد امتحانی سینٹرز قائم کئے گئے ہیں، جس میں شرکت کے لئے 800 سے زائد طلباء و طالبات نے رجسٹریشن کروائی ہے۔

بریفنگ دیتے ہوئے محمد باقر نے بتایا کہ امتحانی عمل کو مکمل شفاف بنانے کے لئے خصوصی پری بورڈ کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں، جو ہر سینٹر کا دورہ کرکے امتحانی عمل کا جائزہ لیں گی اور تمام سینٹرز کی تفصیلی رپورٹ پیش کریں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بغیر ایڈمٹ کارڈ کے کسی بھی طالب علم کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ نقل کی صورت میں ایڈمٹ کارڈ منسوخ کردیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 840050
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش