0
Thursday 23 Jan 2020 10:44

فارورڈ بلاک کی باتیں بے بنیاد ہیں، مسرت چیمہ

فارورڈ بلاک کی باتیں بے بنیاد ہیں، مسرت چیمہ
اسلام ٹائمز۔ ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب، وزیراعلیٰ، تحریک انصاف اور اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے ارکان اسمبلی ایک پیج پر ہیں، صوبے میں فارورڈ بلاک کی باتیں بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔ لاہور سے جاری بیان میں ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکومتی امور چلانے میں تمام سٹیک ہولڈرز اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے کوئی فارورڈ بلاک نہیں بنایا، تحریک انصاف اور ق لیگ کے ارکان وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد رکھتے ہیں۔ مسرت جمشید کا کہنا تھا کہ گورنر اور وزیر اعلیٰ آئین کے مطابق فرائض انجام دے رہے ہیں، اختلاف کی افواہیں پھیلانے والے ترقی اور عوام خوشحالی کا سفر روکنے کی سازش کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 840154
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش