0
Saturday 25 Jan 2020 15:15

سندھ میں مزید 3 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

سندھ میں مزید 3 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں پولیو وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوگیا، سندھ میں مزید 3 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع قمبر اور دادو میں 2 بچے پولیو سے متاثر ہوئے، جو کہ گذشتہ سال 2019ء کے کیس ہیں، جبکہ ضلع سجاول میں بھی ایک بچہ پولیو سے متاثر ہوا، جو کہ رواں سال سندھ کا دوسرا پولیو کیس ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ برائے پولیو کے مطابق سندھ سے رپورٹ ہونے والے کیسز میں دو پولیو کیسز 2019ء کے، جبکہ ایک 2020ء کا ہے۔ سندھ کے ضلع قمبر کا رہائشی 8 سالہ بچے میں پولیو کی تصدیق ہوئی، جسکا تعلق ایک کسان خاندان سے تھا، بچے نے پولیو کے حفاظتی ٹیکے نہیں لئے تھے، جبکہ والدین کا کہنا ہے کہ بچے نے 7 پولیو کی خوراک لی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 840616
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش