0
Sunday 10 Jul 2011 13:09

اوباما انتظامیہ کا پاک فوج کیلئے 80 کروڑ ڈالر کی امداد روکنے یا ملتوی کرنے پر غور، امریکی اخبار

اوباما انتظامیہ کا پاک فوج کیلئے 80 کروڑ ڈالر کی امداد روکنے یا ملتوی کرنے پر غور، امریکی اخبار
 واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا پاکستان کی فوجی امداد کم یا منسوخ کرنے پر غور کر رہا ہے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ قدم پاکستان سے امریکی ٹرینرز کو بیدخل کئے جانے کے ردعمل کے طور پر اٹھایا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق اوباما انتظامیہ پاکستانی فوج کو دباؤ میں لانا چاہتی ہے، تاکہ وہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں موثر طریقے سے کردار ادا کرسکے۔ نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کے حالیہ بیانات سے اندازہ ہوتا ہے کہ اوباما انتظامیہ پاکستان کے ساتھ اپنے رویے میں تبدیلی لا رہی ہے اور پاک فوج کو دی جانے والی 800 ملین ڈالرز کی امداد اور فوجی سازوسامان کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔
 امریکا نے ایبٹ آباد واقعہ کے بعد پاکستان کی جانب سے امریکی فوج کے ٹرینرز کو نکالنے پر پاکستان کی اسی کروڑ ڈالر کی فوجی امداد روکنے یا ملتوی کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق ریمنڈ ڈیوڈ کیس اور ایبٹ آباد آپریشن کے بعد پاکستان کی جانب سے امریکی ملٹری ٹرینرز کو نکال دیا گیا تھا۔ جس کے بعد امریکہ نے پاکستان کی آٹھ سو ملین ڈالرز کی امداد روکنے پر غور کر رہا ہے، یہ رقم پاکستان کیلئے دو ارب ڈالر کی امریکی امداد کا حصہ ہے۔ جس میں سے تقریباً تین سو ملین ڈالرز پاکستان کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر ایک لاکھ سے زائد فوجی دستے تعینات کرنے کی مد میں ادا کئے جانے تھے۔ باقی رقم ملٹری ٹریننگ اور دیگر فوجی سازوسامان کیلئے دی جانی تھی۔ امریکی حکام نے کہا ہے کہ اگر پاکستان دہشت گردوں کیخلاف کاروائی میں سنجیدہ ہوا تو امداد اور فوجی سازوسامان کی فراہمی بحال کی جا سکتی ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اوباما انتظامیہ پاکستان کو دی جانی والی فوجی امداد منسوخ یا ملتوی کرنے پر غور کر رہی ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے امریکی فوجی ٹرینرز کو نکالے جانے اور شمسی ایربیس سے سی آئی اے ڈرون آپریشن بند کیے جانے کی دھمکیوں سے امریکا ناراض ہے اور اوباما انتظامیہ پاکستان کی 800 ملین ڈالرز فوجی امداد روک سکتی ہے۔ اخبار نے امریکی سینئر حکام کے حوالے سے لکھا ہے کہ پاکستان کو سکیورٹی کی مد میں دو بلین ڈالر کی امداد میں سے ایک تہائی سے زائد اسی کروڑ ڈالر کی فوجی امداد اور آلات کی فراہمی منسوخ یا ملتوی کی جا سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 84072
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش