0
Sunday 26 Jan 2020 23:08

پی ٹی آئی کارکنوں کا خرم شیر زمان کیخلاف انصاف ہاؤس کراچی میں احتجاجی مظاہرہ

پی ٹی آئی کارکنوں کا خرم شیر زمان کیخلاف انصاف ہاؤس کراچی میں احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے اپنے ہی رکن سندھ اسمبلی اور کراچی ریجن کے صدر خرم شیر زمان کیخلاف انصاف ہاؤس میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کارکنان کا کہنا تھا کہ کراچی ریجن کے صدر خرم شیر زمان اور دیگر رہنماؤں نے کراچی میں پارٹی کو یرغمال بنادیا ہے، تنظیمی سیٹ اپ میں بھی پرانے کارکنان کو آگے لانے کے بجائے رہنماء اپنے پسندیدہ لوگوں کو آگے لارہے ہیں۔ کارکنان نے کراچی انصاف ہاؤس کے باہر اور احاطے میں احتجاج کیا پلے کارڈ اٹھا کر اور گو خرم گو کے نعرے بھی لگائے۔ کارکنان کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو پیر کے دن گورنر ہاؤس کے باہر بھی احتجاج کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 840863
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش