0
Wednesday 29 Jan 2020 14:56

طلبہ یونین سے متعلق اجلاس میں نہ بلانا طلبہ کے حقوق کو دبانے کے مترادف ہے، آئی ایس او کراچی

طلبہ یونین سے متعلق اجلاس میں نہ بلانا طلبہ کے حقوق کو دبانے کے مترادف ہے، آئی ایس او کراچی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے ترجمان نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی کی جانب سے طلبہ یونین کی بحالی کے لئے بنائی گئی اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں ملک گیر طلباء تنظیم آئی ایس او کو نہ بلانا طلبہ یونین کی بحالی کے خلاف ہے، حکومت اور اراکینِ پارلیمنٹ اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے اس اقدام سے یہ واضح ہے کہ وہ طلبہ یونین کی بحالی کے لئے سنجیدہ نہیں کیونکہ طلبہ کی نمائندگی آئی ایس او کے بغیر ناممکن ہے۔ ایک بیان میں ترجمان آئی ایس او نے کہا کہ جن اراکین پارلیمنٹ کو یہی نہ پتہ ہو طلباء کے حقوق کے لئے کونسی تنظیم ملکی سطح پر کوششیں کر رہی ہے اور طلبہ کی رہنمائی کے لئے اور طلبہ یونین کی بحالی کے لئے اقدامات کر رہی ہے، وہ کسی طور بھی طلبہ حقوق سے مخلص نہیں، آئی ایس او وہ تنظیم ہے جس نے متحدہ طلبہ محاذ کو کراچی و ملکی سطح پر دوبارہ فعال کرنے میں دیگر جماعتوں کے ساتھ نمایاں کردار ادا کیا، آئی ایس او کی طلباء کے لئے بہت سی خدمات ہیں، جن میں چند ایک پری بورڈ کا انعقاد، کیریئر گائیڈنس سیمینار، طلبہ کی اسکالر شپس، بک بینک کا انعقاد اور دیگر چیزیں شامل ہیں جو پورا سال جاری رہتی ہیں، ایسی تنظیم کو طلبہ یونین سے منعقدہ اجلاس میں نہ بلانا طلبہ کے حقوق کو دبانے کے مترادف ہے۔
خبر کا کوڈ : 841367
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش