0
Wednesday 29 Jan 2020 21:56

ترکی نے ٹرمپ کا فلسطین اسرائیل امن منصوبہ ناقابل قبول قرار دیدیا

ترکی نے ٹرمپ کا فلسطین اسرائیل امن منصوبہ ناقابل قبول قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے امریکی صدر کے فلسطین اور اسرائیل کے نئے امن منصوبے کو ناقابل قبول قراردے دیا۔ طیب اردوغان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے نئے امن منصوبے میں فلسطینیوں کے حقوق کو نظر انداز کیا گیا۔ مقبوضہ بیت المقدس مسلمانوں کے لیے مقدس ہے اور اسے اسرائیل کے حوالے کرنا مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔
ترکی نے ٹرمپ کا فلسطین اسرائیل امن منصوبہ ناقابل قبول قراردیدیا
 
 
 
 
 
ترک صدر نے باالخصوص اس حوالے سے اس منصوبے پر کڑی نکتہ چینی کی، جس میں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کو کہا گیا ہے۔ ترک صدر نے مزید کہا کہ امریکی صدر کے پلان کا مقصد اسرائیل کے قبضے کو جائز قرار دینا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے گذشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران اپنا یہ منصوبہ پیش کیا تھا۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ دو ریاستیں ہوسکتی ہیں اور ایک سرنگ کے ذریعے مغربی کنارے کو غزہ کی پٹی سے ملایا جاسکتا ہے۔ امریکی صدر نے گذشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ فلسطین اور اسرائیل کے نئے امن منصوبے کا اعلان کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 841472
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش