0
Thursday 30 Jan 2020 09:41

دنیا پر واضح کر دیا بھارت بین الاقوامی امن کیلئے خطرہ ہے، چودھری سرور

دنیا پر واضح کر دیا بھارت بین الاقوامی امن کیلئے خطرہ ہے، چودھری سرور
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ ان شا اللہ یورپی پارلیمنٹ آج کشمیر میں کرفیو اور بھارتی مظالم کیخلاف تاریخی قرارداد منظور کرے گی۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے لاہور میں کشمیر کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیری مسلمانوں پر ظلم و ستم پر آواز آٹھا رہی ہے، پاکستان نے اپنی کامیاب سفارتی کوششوں سے دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ بھارت بین الاقوامی امن کیلئے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ بھارت انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔
 
چودھری سرور کا کہنا تھا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث نریندر مودی کے چودہ کارندوں کو ضمانت دیکر انصاف، آئین اور قانون کا بھی قتل کیا ہے، معصوم لوگوں کے قاتلوں کی رہائی مودی کی انتہا پسندی اور ملی بھگت کا ثبوت ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بھارت اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کیلئے جہنم بنتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں بڑھتی ہوئی گھٹن اور انتہا پسندی پر مشہور اداکار نصیر الدین شاہ نے بھی کھل کر اظہار کیا ہے۔ فاشسٹ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کا الیکشن کے بعد حلقے کی تمام مساجد کو گرانے کا اعلان سیکولر بھارت کے منہ پر طمانچہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 841528
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش