0
Thursday 30 Jan 2020 22:15

بچوں کیساتھ زیادتی کرنیوالوں کو سرعام چوک پر لٹکایا جائے، علی محمد خان

بچوں کیساتھ زیادتی کرنیوالوں کو سرعام چوک پر لٹکایا جائے، علی محمد خان
اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان کو چوک پر سر عام لٹکایا جائے تو ایسے عناصر عبرت پکڑیں گے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کی سزا سخت ہونی چاہیئے، ایسے ملزمان کو چوک میں لٹکایا جائے تو ہی ایسے عناصر عبرت پکڑیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان خود اس بات کے حق میں ہیں کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کے قانون میں ترمیم کرکے اسے مزید مضبوط بنایا جائے، عمران خان نے کہا کہ مجرمان کو سزائے موت دی جائے۔ علی محمد خان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی وزیر شیری مزاری نے ایوان میں زینب الرٹ بل پیش کیا۔ یاد رہے کہ قومی اسمبلی نے 10 جنوری کو زینب الرٹ بل متفقہ طور پر منظور کیا تھا، جس کے تحت بچوں کے خلاف جرائم کرنے والے مجرمان کو 10 سے 14 سال سزا دی جاسکے گی۔ ایکٹ کے تحت بچوں کیخلاف جرائم کا مقدمہ جلد از جلد درج کرنا ہوگا اور جو افسر دو گھنٹے کے اندر مقدمہ درج نہیں کرے گا، اُسے سخت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 841705
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش