0
Tuesday 11 Feb 2020 21:10

سکولوں میں بوائز سکاوٹس کو ایک بار پھر فعال کرنے کا فیصلہ

سکولوں میں بوائز سکاوٹس کو ایک بار پھر فعال کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سکولوں میں بوائز سکاوٹس کو ایک بار پھر فعال کرنے کا فیصلہ، ہر سکول میں بوائز لیڈر سمیت کم از کم 20 بوائز سکاوٹس تیار کیے جائیں گے، ٹریننگ حاصل کرنے والے بوائز سکاوٹس کو 300 روپے یومیہ ملے گا۔ پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں بوائز سکاوٹس کو ایک بار پھر فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سکول انتظامیہ ٹرینگ کے دوران بوائز سکاوٹس کو یومیہ 300 روپے ادا کرے گی۔ بوائز سکاوٹس کا رسالہ پاک سکاوٹس ہر سکول کی لائبریری میں خرید کر رکھا جائے گا۔ مری بوائز سکاوٹس کیمپ میں شرکت کرنیوالے طلباء کو 500 روپے وظیفہ دیا جائےگا۔ سکول انتظامیہ کو تمام تر اخراجات فروغ تعلیم فنڈ سے پورے کرنے کی اجازت ہوگی۔ سکول ایجوکیشن حکام کا کہنا ہے کہ بوائز سکاوٹس کو رضاکارانہ طور پر ہر مشکل وقت میں فرائض سرانجام دینے کی ٹریننگ دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 843955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش