0
Tuesday 18 Feb 2020 21:08

مہاجر اور سندھ کارڈ کھیلنے والے اللہ سے توبہ کریں، سندھ کو کوئی توڑ نہیں سکتا، مصطفیٰ کمال

مہاجر اور سندھ کارڈ کھیلنے والے اللہ سے توبہ کریں، سندھ کو کوئی توڑ نہیں سکتا، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ مہاجر اور سندھ کارڈ کھیلنے والے اللہ سے توبہ کریں، سندھ کو کوئی توڑ نہیں سکتا، سندھ پر کوئی بری نظر نہیں ڈال سکتا، حالاتِ کے جبر کے خلاف جو تحریکیں ڈٹ جاتی ہیں وہی کامیاب ہوتی ہیں، پی ایس پی عوام کی فلاح چاہتی ہے یہ ہماری منزل ہے، جہاں جہاں انسان پریشان ہوگا، وہاں وہاں پی ایس پی موجود ہوگی کیونکہ ہم انسانیت کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں منعقدہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی۔ نشینل کونسل، مختلف شعبہ جات اور کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہاجر الگ صوبہ نہیں چاہتے، سندھ کی ترقی کیلئے ملکر جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگوں نے لسانیت اور نفرتوں کے بت توڑ دیئے ہیں، کراچی سے کشمور اور کشمور سسے کشمیر تک پی ایس پی کے جھنڈے تلے اب سب ایک ہوچکے ہیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اپنی ناکامی چھپانے کے لئے مہاجروں کے نام پر آواز لگاتے ہو کہ سندھ کے دو ٹکڑے کرو گے، مہاجر یہ نہیں چاہتا، مہاجر اپنے بھائیوں کے ساتھ سندھ کی خدمت کرنا چاہتا ہے، کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا جہاں وسائل کی منصفانہ تقسیم نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ مہاجروں کا فخر یہ ہے کہ وہ کراچی میں رہ کر لیاری، چکرا گوٹھ نہ جا سکیں یا مہاجر قیادت کے پیچھے پورے پاکستانی چلیں۔ انہوں نے لاڑکانہ میں فقید المثال جلسے میں مبارکباد دی اور کہا کہ لاڑکانہ کے جلسے نے مخالفین کو حیران و پریشانی میں متبلا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ کامیابی جلسے اثراتِ پورے پاکستان میں پھیل چکے ہیں اور ہمارے مخالفین بھی اب ہمارے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ یہ ہماری آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لئے ہے۔
خبر کا کوڈ : 845341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش