0
Thursday 20 Feb 2020 21:45

پشاور میں ملک کے پہلے سرکاری بزنس آوٹ سورسنگ ریڈی فیسلیٹی کا افتتاح

پشاور میں ملک کے پہلے سرکاری بزنس آوٹ سورسنگ ریڈی فیسلیٹی کا افتتاح
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں ملک کے پہلے سرکاری بزنس آوٹ سورسنگ ریڈی فیسلیٹی (ورک اراونڈ) کا افتتاح کر دیا گیا۔ خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ میں قائم ورک آراونڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاءاللہ بنگش نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے، ہم صوبے کو ڈیجٹلائز اور آئی ٹی سیکٹر کو فروع دینے کیلئے کمربستہ ہیں۔ اس موقع پر وزیراعلٰی کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش، سیکرٹری سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ظفر اقبال، منجینگ ڈائریکٹر آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر شہباز خان، سائبرڈ کمپنی کے سی ای او اطہر عمران، جے ٹیلی مارکیٹنگ کے سی ای او حیدر جنجوعہ، ورلڈ بینک کے نمائندے اور دیگر شرکاء بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مشیر برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاءاللہ بنگش کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان اور نوجوانوں کیلئے باعزت روزگار فراہم کرنے کے وژن کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں، بی پی او ریڈی فیسلیٹی کے افتتاح سے خیبر پختونخوا کے 700 سے زائد نوجوانوں کو نوکریاں میسر ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کو پشاور کے بعد صوبے کے دوسرے اضلاع تک توسیع دی جائے گی جس سے ہزاروں مزید نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بی پی او کا مقصد بین الاقوامی کمپنیوں کو صوبے میں کاروبار کیلئے راغب کرنا ہے، صوبائی حکومت تمام ڈونر پارٹنرز اور بی پی او آپریٹر کمپنیوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا سرمایہ کاری کیلئے موذوں ترین صوبہ ہے، خیبر پختونخوا میں قابل نوجوانوں کی کوئی کمی نہیں ہے اور یہ کسی بھی میدان میں اپنا لوہا منوا سکتے ہیں، ہمارے درشل اینکوبیشن سنٹرز، یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام کے نوجوانوں حتٰی کہ ارلی ایج پروگرامنگ کے ننھے بچوں نے گذشتہ چند برسوں میں ثابت کر دیا ہے کہ ان کو صرف اور صرف مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے، جس کے بعد وہ ہر میدان میں ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کرسکتے ہیں۔ ضیاءاللہ بنگش کا مزید کہنا تھا کہ ان کا محکمہ ڈیجیٹل خیبر پخونخوا 2020ء اسٹریٹجی اور ڈیجیٹل پالیسی پر دن رات کام کر رہا ہے، اس پالیسی کے تحت صوبے کے تمام محکموں کو ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے، جبکہ صوبے کے مخلتف اضلاع میں شہریوں کی سہولیات کیلئے سٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جس سے ایک چھت تلے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم ہوں گی۔

تقریب سے خطاب کے دوران ضیاءاللہ بنگش نے کہا کہ پشاور ڈیجیٹل کمپلیکس کے قیام کیلئے صوبائی حکومت 25 کنال اراضی خرید چکی ہے، جبکہ پاکستان ڈیجیٹل کمپلکس ہری پور بھی 80 کنال اراضی پر تعمیر کیا جائے گا اور ڈیجیٹل کمپلیکس کے قیام کو صوبے کے تمام زونز تک توسیع دی جائے گی۔ اس موقع پر وزیراعلٰی کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل خیبر پختونخوا اور ڈیجیٹلائزیشن کی شروعات محکمہ بلدیات سے شروع کر رہے ہیں۔ انہوں نے ملک کی پہلے بی پی او کے قیام پر آئی ٹی بورڈ کو مبارکباد دی اور اس اقدام کو صوبے کے نوجوانوں کیلئے انقلابی اقدام قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 845762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش