0
Tuesday 25 Feb 2020 19:18

کرونا وائرس، 23 ممالک کے سائنسدان دو مارچ کو کراچی میں سر جوڑ کر بیٹھیں گے

کرونا وائرس، 23 ممالک کے سائنسدان دو مارچ کو کراچی میں سر جوڑ کر بیٹھیں گے
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ دنیا کے 23 ممالک سے تعلق رکھنے والے سائنسدان دو مارچ کو کراچی میں سر جوڑ کر بیٹھیں گے اور کورونا وائرس کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پرجاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کسی ایک ملک کا نہیں بلکہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ عالمی تعاون کے ذریعے ہی اس بڑے چیلنج کا سامنا کیا جا سکتا ہے۔
پاکستان کی وفاقی وزارت صحت نے کورونا وائرس کے ممکنہ اثرات سے متاثرہ افراد کے حوالے سے ماہ رواں کے آغاز میں باقاعدہ رپورٹنگ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ قائم کیے جانے والے رپورٹنگ سینٹر میں چین سے موصول ہونے والی ڈائگناسٹک کٹس کے ذریعے متاثرین کا ڈیٹا تشکیل دیا جائے گا۔ انفیکشن رپورٹس تمام شہروں سے حاصل کی جائیں گی۔
 
خبر کا کوڈ : 846710
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش