0
Saturday 7 Mar 2020 11:46

وزیراعظم عمران خان کا دورہ کراچی موسم کی خرابی کے باعث منسوخ

وزیراعظم عمران خان کا دورہ کراچی موسم کی خرابی کے باعث منسوخ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے موسم کی خرابی کے باعث آج کا دورۂ کراچی ملتوی کر دیا، اب ان کی جگہ گورنر سندھ عمران اسماعیل وفاقی حکومت کے تعاون سے تعمیر 3 منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ کراچی میں نارتھ ناظم آباد میں سخی حسن، فائیو اسٹار اور کے ڈی اے چورنگی پر تعمیر کیے گئے فلائی اوورز سمیت بحالی نشتر اور منگھوپیر روڈ کے منصوبے کا بھی افتتاح کرنا تھا۔ ترجمان گورنر سندھ کے مطابق کراچی ترقیاتی پیکج کے تحت مکمل کئے گئے منصوبوں کا افتتاح وزیر اعظم کی جگہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کریں گے۔ موسم کی خرابی کے باعث دورۂ کراچی منسوخ ہو جانے کے باوجود آج گورنر ہاؤس کراچی کی تقریب بھی اپنے پروگرام کے مطابق ہی ہوگی۔ وزیراعظم نے اپنے دورے میں وفاق کے تحت سندھ میں عوامی ویلفیئر اسکیم اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت بھی کرنا تھی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم کی دورہ کراچی کی مصروفیات میں گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کے علاوہ پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی شیڈول تھیں۔
خبر کا کوڈ : 848910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش