0
Thursday 14 Jul 2011 21:21

کراچی کے بگڑتے حالات قوم کیلئے تشویش کا باعث ہیں، حکومت کشیدگی ختم کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے، نواز شریف

کراچی کے بگڑتے حالات قوم کیلئے تشویش کا باعث ہیں، حکومت کشیدگی ختم کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے، نواز شریف
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف نے کراچی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت موجودہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں نواز شریف نے کہا کہ کراچی کے بگڑتے ہوئے حالات پوری قوم کے لئے باعث تشویش ہیں۔ ملک پہلے ہی سنگین مسائل سے دوچار ہے، اشتعال انگیزی اور انتقام کی سیاست سے گریز کیا جانا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ سیاست میں شائستگی اور بردباری کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام لوگ قابل احترام ہیں، حکومت موجودہ کشیدگی کو دور کرنے کے لئے فوری اقدامات کرے۔ 
خبر کا کوڈ : 85066
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش