0
Monday 30 Mar 2020 20:48

حکمران جب سو رہے تھے ہمارے رضاکار خدمت انجام دے رہے تھے، سراج الحق

حکمران جب سو رہے تھے ہمارے رضاکار خدمت انجام دے رہے تھے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب حکومت غفلت کی نیند سو رہی تھی جماعت اسلامی اور الخدمت کے ہزاروں رضا کار قوم کی خدمت کیلئے میدان میں تھے، جو حکومت اب تک ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو بھی وائرس سے بچائو کیلئے ضروری سامان نہیں دے سکی وہ رضا کاروں کو کیا دے گی۔ لاہور میں جے آئی یوتھ کے مرکزی ذمہ داران سے ویڈیو لنک پر خطاب اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر افضل کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا ہم فرنٹ لائن پر قوم کی خدمت کرنے والے رضا کاروں اور فلاحی اداروں کے نوجوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز، نوجوان عزم کریں کسی پاکستانی کو بھوکا اور علاج کی سہولت کے بغیر نہیں مرنے دیں گے، یہ وقت تعصب اور نفرت کا نہیں آپس میں جڑنے اور متحد ہونے کا ہے، حکومت سرکاری اور غیر سرکاری ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف کو سبسڈی پر علاج کی خصوصی سہولیات مہیا کرے۔ وفد نے بتایا کہ پیما کے پلیٹ فارم سے ایک سو سے زائد ڈاکٹر ز آن لائن ہمہ وقت کورونا سے بچائو کیلئے عوام کی راہنمائی کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 853615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش