0
Tuesday 31 Mar 2020 06:52

وزیراعظم ہاؤس کے فیصلوں پر صوبوں کو اعتماد میں نہیں لیا جا رہا، شیری رحمان

وزیراعظم ہاؤس کے فیصلوں پر صوبوں کو اعتماد میں نہیں لیا جا رہا، شیری رحمان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اپنی تقریر میں ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کی حکمت عملی کا ذکر نہ کر کے مایوس کیا۔ رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمان نے الزام لگایا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کے فیصلوں پر صوبوں کو اعتماد میں نہیں لیا جا رہا۔ یہ بتانا چاہیے کہ کورونا ریلیف فنڈ سے صوبوں کو کیسے اور کتنا حصہ ملے گا؟۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان غیرتربیت یافتہ نوجوانوں کو ٹائیگر فورس کے نام پر کورونا کا چارہ نہیں بنا سکتے، اس کے بجائے بلدیاتی نظام اور محلہ کمیٹیوں کو فعال کیا جا سکتا ہے۔ لاک ڈاؤن کے حوالے سے شیری رحمان نے کہا کہ دنیا لاک ڈاؤن پر متفق ہے اور وزیراعظم لاک ڈاؤن کیخلاف دلائل دے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 853693
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش