0
Saturday 4 Apr 2020 21:22

وفاقی حکومت ایران میں پھنسے پاکستانی زائرین کو لانیکا فیصلہ کریگی، جام کمال

وفاقی حکومت ایران میں پھنسے پاکستانی زائرین کو لانیکا فیصلہ کریگی، جام کمال
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا سیلف آئسولیشن کے سوا کوئی علاج نہیں ہے۔ بولان میڈیکل کمپلیکس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا کہ یورپ، چین، امریکا اور دیگر ممالک بھی بہت سوچ کے بعد لاک ڈاؤن پر مجبور ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے اسپتالوں میں سہولیات میں اضافہ کرکے دو سے ڈھائی ہزار افراد کے علاج کی گنجائش بنا رہے ہیں۔ کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور اب ہمارے پاس 70 سے 80 وینٹی لیٹرز ہوگئے ہیں۔ جام کمال خان نے بتایا کہ چین یا دیگر ممالک سے جو اشیاء یا آلات آ رہے ہیں وہ وفاقی حکومت کے پاس آئیں گے جو صوبوں میں این ڈی ایم اے کے ذریعے تقسیم ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران میں اس وقت بھی 6 سے 8 ہزار تک پاکستانی موجود ہیں، انہیں پاکستان لانے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ ہم نے صوبے کے اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے امدادی اشیاء کی تقسیم شروع کرا دی ہے، اگر صنعت کار کورونا کے سلسلے میں ہماری مدد کرنا چاہیں تو میکنیزم بنا دیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 854662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش