0
Monday 6 Apr 2020 18:00

کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کے اہلخانہ امامیہ اسکاؤٹس سے رابط کریں، آئی ایس او کراچی

کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کے اہلخانہ امامیہ اسکاؤٹس سے رابط کریں، آئی ایس او کراچی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن اور امامیہ اسکاؤٹس کی جانب سے کراچی شہر میں کورونا وائرس سے عوام کو بچانے کے لئے خدمت مہم جاری و ساری ہے، جس کو عوام میں بھی خوب سراہا گیا ہے۔ اس حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے محمد عباس کا کہنا تھا کہ خدمت مہم اب اپنے اگلے مراحل میں داخل ہوچکی ہے، جس میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، اس ٹیم کو جید عالم دین، بہترین ڈاکٹرز اور ماہرین کی زیر نگرانی تشکیل دیا گیا ہے، جس میں امامیہ والنٹیئر بھی شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ٹیم کو تشکیل دینے کا مقصد یہ ہے کہ کورونا سے رحلت فرمانے والوں کے کفن و دفن کے مرحلے کو صحیح طور پر سرانجام دیا جائے۔ یاد رہے کہ جب بھی خداداد پاکستان کو کسی مشکل کا سامنا کرنا پڑا ہے، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے ہر اس گھڑی میں حکومتِ پاکستان اور اس کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑا اور اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اس ملک کی خدمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 855018
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش