0
Friday 10 Apr 2020 02:37

25 دن گزرنے کے باوجود بھی حکومت غریب عوام تک ایک پیسے کا راشن پہنچانے سے قاصر ہے، شاہ اویس نورانی

25 دن گزرنے کے باوجود بھی حکومت غریب عوام تک ایک پیسے کا راشن پہنچانے سے قاصر ہے، شاہ اویس نورانی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے سیکریٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا ہے کہ 25 دن گزرنے کے باوجود بھی حکومت غریب عوام تک ایک پیسے کا راشن پہنچانے سے قاصر ہے، حکومت صرف سیاست کے لئے ٹائیگر فورس کے قیام جیسے دعویٰ کررہی ہے اور صرف زبانی طور پر غریب عوام کو ریلیف پہنچایا جارہا ہے، کب ٹائیگر فورس بنے گی کب ریلیف ملے گا، اسی آس میں غریب بھوک سے ختم ہوجائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو پی حیدرآباد کی طرف سے الخادم ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت ضرورت مند خاندانوں میں راشن تقسیم کے موقع پر ٹیلیفونک خطاب میں کیا۔ اس موقع پر ضلعی صدر حاجی معین شیخ، کرامت راجپوت، غلام حسین آرائیں، غلام مصطفی نورانی، عبدالحفیظ قریشی و دیگر بھی موجود تھے۔ محمد اویس نورانی نے کہا کہ مذہبی جماعتیں اپنی بساط کے مطابق لوگوں کو راشن فراہم کررہی ہیں جو کہ ناکافی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر راشن کی تقسیم کا عمل شروع کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 855715
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش