0
Tuesday 14 Apr 2020 20:46

سکردو میں کرونا وائرس کا نیا کیس سامنے آنے کے بعد لاک ڈاؤن میں سختی

سکردو میں کرونا وائرس کا نیا کیس سامنے آنے کے بعد لاک ڈاؤن میں سختی
اسلام ٹائمز۔ سکردو میں کرونا وائرس کا نیا کیس سامنے آنے کے بعد لاک ڈاؤن سخت کر دیا گیا۔ منگل کے روز سکردو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوگئی۔ یہ شخص گذشتہ دنوں راولپنڈی سے آیا تھا۔ جس کے بعد وہ کئی لوگوں سے ملا، بعد میں طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وائرس کی تشخیص ہوگئی۔ انتظامیہ نے متاثرہ شخص سے ملاقات کرنے والے تمام افراد کی تلاش شروع کر دی ہے اور ساتھ ہی شہر میں لاک ڈاؤن میں انتہائی سختی عمل میں لائی گئی ہے۔ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ڈیڑھ سو سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بلتستان میں حالیہ چند روز سے کرونا وائرس کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا تھا اور پہلے سے موجود مریض تیزی سے صحتیاب ہو رہے تھے۔ اس وقت سکردو میں تین مریض اور گانچھے میں بھی تین کرونا وائرس کے مریض موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 856686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش