0
Wednesday 29 Apr 2020 08:48

امریکی نائب صدر بغیر ماسک ہسپتال پہنچ گئے

امریکی نائب صدر بغیر ماسک ہسپتال پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ امریکی نائب صدر مائیک پنس کو کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر کو نظرانداز کرتے دیکھا گیا، وہ ایک بڑے اور معروف ہسپتال میں بغیر ماسک پہنے پہنچ گئے۔ ان کے ساتھ موجود تمام افراد نے فیس ماسک پہن رکھا تھا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی نائب صدر جس ہسپتال میں گئے وہاں کا قانون ہے کہ ہر آنے والے شخص کو ماسک پہننا لازم ہے۔ مائیک پنس کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں موجود مریضوں اور عملے سے ملنا ضروری تھا اس لئے ماسک نہیں پہنا، ان کا اور ان کے ساتھ رہنے والے افراد کا باقاعدگی سے کورونا ٹیسٹ ہوتا رہتا ہے۔ مائیک پنس وائٹ ہاؤس کورونا وائرس سے متعلق ٹاسک فورس کے سربراہ بھی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 859641
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش