0
Wednesday 29 Apr 2020 19:45

حکومت کی ایس او پیز کے مطابق مجالس عزا اور جلوس عزا منعقد کریں گے، علامہ ناظر عباس تقوی

حکومت کی ایس او پیز کے مطابق مجالس عزا اور جلوس عزا منعقد کریں گے، علامہ ناظر عباس تقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا حکومت سندھ کی جانب سے مجلس عزاء اور دیگر مذہبی اجتماعات پر پاپندی کے نوٹیفیکشن پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ صدر پاکستان عارف علوی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ دنوں پاکستان کے تمام مسلک کے جید علماءکرام کو اعتماد میں لیتے ہوئے 20 نکاتی ایجنڈے کا اعلان کیا، جس میں تمام صوبائی وزیراعلیٰ کو آن بورڈ لیا گیا اور اتفاق رائے سے ڈبلیو ایچ او اور ماہرین طب کی جانب سے ایڈوائس کی ہوئی تجاویز جس میں سوشل فاصلہ، سینی ٹائزر، ماسک اور مساجد سے مصلحتوں کو ہٹاکر زمین پر نماز جماعت، تراویح اور دیگر مذہبی رسومات کو انجام دینے کا فیصلہ کیا گیا لیکن حکومت سندھ کی جانب سے مجلس عزا اور جلوس عزاء پر پاپندی کا نوٹس عجلت میں جاری کیا گیا ہے یا تو پھر اس کے پیچھے کچھ اور عوامل ہیں، اس نوٹس کے جاری ہونے کے بعد عوام میں حکومت سندھ کے لئے شدید ردعمل پایا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت سندھ اور ریاستی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے ایس او پیز کے مطابق مجالس عزاء اور جلوس عزاء منعقد کریں گے لہذا حکومت ہمارے ساتھ گفتگو کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرنے میں تعاون کرے، میں تمام لوگوں سے کہتا ہوں یہ وقت جذبات کا نہیں حکمت کے ساتھ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے اپنی اپنی عبادات کو انجام دیں اور سوشل فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے اپنے محلے، گھر اور عوام کو محفوظ رکھیں، ہم حکومت سندھ سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ شہریوں کی حفاظت کے لئے بھی حکومت سندھ اقدامات اٹھائے، آبادیوں میں اسپرے مہم کا انتطام، عوام میں ماسک، ہینڈسینی ٹائزر فری میں تقسیم کرنا حکومت کی ذمہ داریوں میں شامل ہے جس کو وہ یقینی بنائے۔
خبر کا کوڈ : 859747
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش