0
Tuesday 5 May 2020 00:44

 آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں، میڈیا پر کسی قسم کی قدغن کو برداشت نہیں کیا جائے گا، صہیب عمار صدیقی 

 آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں، میڈیا پر کسی قسم کی قدغن کو برداشت نہیں کیا جائے گا، صہیب عمار صدیقی 
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے سیکریڑی جنرل صہیب عمار صدیقی کی زیرصدارت ضلعی ناظمین نشرواشاعت اور صوبائی میڈیاکمیٹی کے ممبران کا زوم اجلاس ہوا۔ جس میں صوبائی ڈپٹی سیکریڑی جنرل محمد عارف خاں، صوبائی ناظم نشرواشاعت کنور محمد صدیق، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حسان اخوانی نے شرکت کی۔ اجلاس میں جماعت اسلامی اور الخدمت فاونڈیشن کی کرونا وائرس سے متعلق آگاہی مہم، احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور امدادی سرگرمیوں میں کوریج کا جائزہ لیا گیا۔ ناظمین نشرواشاعت کو درپیش مشکلات و مسائل اور ان کے حل پر غور کیا گیا اور میڈیا سے رابطوں کو بڑھانے پر زور دیاگیا۔ میڈیا ورکرز اور کالم نگاروں کے تعاون پر شکریہ ادا کیا گیا۔

اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل صہیب عمار صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافی محاشرے کی آنکھ اور ریاست چوتھا ستون ہے، اپنے حقوق سے محروم ہے، حکومت بیروزگار ہونے والے صحافی اور اخباری ورکرز کیلئے امدادی پیکج اور روزگار فراہم کرے، اجلاس میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے میڈیا ورکرز کو حفاظتی سامان مہیا کرنے کا مطالبہ کیاگیا۔ اجلاس میں مزید کہا گیا کہ جماعت اسلامی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، میڈیا پر کسی قسم کی قدغن کو برداشت نہی کیا جائے گا، جماعت اسلامی ان کے مسائل کے حل لئے ہر سطح پر آواز اٹھائے گی۔ 
خبر کا کوڈ : 860702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش