0
Wednesday 6 May 2020 23:33

ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام کورونا سیفٹی مہم جاری، سورج میانی کی 18 مساجد کو کلیئر کر دیا 

ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام کورونا سیفٹی مہم جاری، سورج میانی کی 18 مساجد کو کلیئر کر دیا 
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کے زیراہتمام کورونا سیفٹی اسپرے مہم جاری ہے، چوتھے مرحلے میں سورج میانی ملتان کی 18 مساجد اور امام بارگاہوں کو اسپرے کے ذریعے کورونا وائرس سے کلیئر کر دیا گیا، جن میں امام بارگاہ وڈا تھلہ، جامع مسجد جعفریہ، جامع مسجد مومن آباد، مسجد حضرت قاسم علیہ السلام، امام باڑہ مقیم شاہ والا، مسجد علی ابن ابی طالب علیہ السلام سمیت دیگر مساجد اور امام بارگاہ شامل ہیں۔ ملتان سے جاری بیان میں آئی ایس او ملتان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اگلے مرحلے میں کینٹ، چوک شاہ عباس، ممتاز آباد، چوک کمہاراں والا اور دیگر علاقوں میں موجود مساجد اور امام بارگاہ میں جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 861133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش