0
Thursday 14 May 2020 10:47

آئی ایس او پاکستان کا ہفتہ "دفاع القدس"منانے کا اعلان

آئی ایس او پاکستان کا ہفتہ "دفاع القدس"منانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے ماہ رمضان المبارک کے آخری ہفتہ کو عالمی یوم القدس کی مناسبت سے "دفاع القدس" منانے کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی جنرل سیکرٹری آئی ایس او پاکستان علی اویس زیدی نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امسال یوم مردہ باد امریکہ کے روز 16مئی سے تنظیم کے یوم تاسیس کے روز 22 مئی تک "ہفتہ دفاع القدس" منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے تحت ملک بھر میں سوشل میڈیا سے کارکنان اور عوام میں بیت المقدس کی آزادی اور اسرائیل کے غاصبانہ قبضہ کیخلاف آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ اس مہم کے تحت شہید القدس شہید حاج قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن کی تحریک آزادی فسلطین کیلئے کاوشوں کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔

مرکزی جنرل سیکرٹری علی اویس زیدی کا کہنا تھا دور حاضر میں فلسطین عالم اسلام کا حقیقی و اصلی مسئلہ ہے جس کے حل کے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن ممکن نہیں۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ اور اُس کے اتحادیوں کی عالم اسلام کیخلاف منحوس صدی کی ڈیل سمیت تمام مکروہ منصوبے خاک میں مل جائیں گے اور ان شاء اللہ ارضِ فسلطین ناجائز ریاست اسرائیل کے غاصبانہ قبضہ سے آزاد ہوگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے کارکنان عالمی یوم القدس کی مناسبت سے ملک بھر میں ہفتہ دفاع القدس کے دوران آگاہی مہم میں بھرپور حصہ لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 862592
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش