0
Thursday 21 May 2020 10:02

پنجاب پولیس کیلئے کورونا الاؤنس مختص کرنے کی تجویز

پنجاب پولیس کیلئے کورونا الاؤنس مختص کرنے کی تجویز
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کیخلاف فرنٹ لائن پر موجود پنجاب پولیس کے جوانوں کیلئے خوشخبری، نئے مالی سال میں پنجاب پولیس کیلئے خصوصی کورونا الاؤنس مختص کرنے کی تجویز محکمہ خزانہ پنجاب نے ایوان وزیراعلی کو ارسال کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں عروج پر ہیں اور محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی حکومت کو پیش کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں ڈاکٹرز کی طرح پنجاب پولیس کے نوجوانوں کو بھی خصوصی الاؤنس دیا جائےگا، جو فرنٹ لائن پر کام کر رہے ہیں۔ اہلکاروں کی نشاندہی ان کے متعلقہ اضلاع کے آفیسر کریں گے، جس کے بعد نئے مالی سال دو ہزار بیس اکیس میں خصوصی طور پولیس کے نوجوانوں کو کورونا الاونس دیا جائے گا۔ دوسری جانب پولیس کیساتھ ساتھ عدلیہ کے فرنٹ لائن پر کام کرنیوالے عملے کیلئے بھی کورونا الاونس مختص کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 863984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش