0
Friday 29 May 2020 22:50

غلام احمد بلور نے کورونا وائرس کو شکست دیدی

غلام احمد بلور نے کورونا وائرس کو شکست دیدی
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور کرونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اے این پی کے اہم رہنما غلام بلور کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے، یاد رہے کہ رمضان المبارک میں غلام احمد بلور میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ خاندان ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ غلام احمد بلور کا دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا، جو منفی آگیا ہے۔ اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی خاتون رکن سندھ اسمبلی منگلا شرما بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئیں تھیں، ان کے شوہر کا ٹیسٹ بھی پازیٹو آیا اور دونوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا۔ اس کے علاوہ سینیٹ کے دو ارکان سینیٹر مولانا عطا الرحمان، سینیٹر فدا محمد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، ذرائع کے مطابق سینیٹ سیکریٹریٹ نے دونوں سینیٹرز کو اجلاس میں شرکت سے روک دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 865496
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش