0
Saturday 30 May 2020 00:31

تجارتی اور مالی خسارے سمیت کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئی، حفیظ شیخ

تجارتی اور مالی خسارے سمیت کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئی، حفیظ شیخ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملکی معیشت کی تازہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ، مشیر تجارت رزاق داؤد، حماد اظہر کی شریک ہوئے۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سینئر حکام بھی موجود تھے، اجلاس کے دوران مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے معیشت کے تازہ اعداد و شمار پر بریفنگ دی، اس دوران انہوں نے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں معاشی استحکام کے اشاریوں سے آگاہ کیا۔ حفیظ شیخ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تجارتی اور مالی خسارے سمیت کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئی اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اورمحصولات کی وصولی میں اضافہ ہوا۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ قرضوں کے معاملات سمیت مالی نظم و ضبط میں اہم بہتری لائی گئی ہے۔ اجلاس کے دوران کرونا وبا کے عوام اور صنعت پر پڑنے والے اثرات پر بھی بریفنگ دی گئی، کاروباری، تعمیراتی شعبے کے مراعاتی پیکیج اور عوامی ریلیف کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران آئندہ مالی سال کے بجٹ کی ابتدائی تجاویز پر بھی بحث کی گئی اور بنیادی حکومتی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے معیشت کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا ادارہ جاتی اصلاحات، مالی نظم و ضبط بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معیشت کے استحکام کے عمل کو مزید بہتر کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 865520
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش