0
Monday 1 Jun 2020 21:25

کرونا کے بڑھتے کیسز کے بعد گانچھے میں ٹرانسپورٹ سروس معطل، تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند

کرونا کے بڑھتے کیسز کے بعد گانچھے میں ٹرانسپورٹ سروس معطل، تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند
اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے ضلع گانچھے میں کرونا کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد ضلع بھر میں تمام تعلیمی اداروں کو غیر معینہ مدت تک کیلئے بند کر دیا گیا جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر گانچھے کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر قسم کے تعلیمی ادارے، مدارس، ٹیوشن سنٹر تاحکم ثانی بند رہیں گے۔ تمام سب ڈویژنوں میں پبلک ٹرانسپورٹ بھی معطل رہے گی تاہم صرف اشائے خورد و نوش کی گاڑیوں کو خصوصی ایس او پیز کے تحت اجازت ہو گی۔ ضلع میں صرف ایمرجنسی کیسز کے حامل گاڑیوں کو ہی داخلے کی اجازت ہوگی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال خپلو میں صرف ان مریضوں کا علاج ہوگا جو سب ڈویژنوں میں تعینات ڈاکٹرز یا پیرامیڈیکل سٹاف کی جانب سے ریفر شدہ ہو۔ کوئی مقامی یا غیر مقامی سیاح ضلع میں داخل نہیں ہو سکیں گے، ہر قسم کے اجتماع پر پابندی ہوگی جبکہ شادی بیاہ میں صرف متعلقہ خاندان کے افراد کو ہی شرکت کی اجازت ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 866002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش