0
Saturday 25 Jul 2009 11:52

عوام جلد ہی فاٹا اور دیگر علاقوں میں امن کی خوشخبری سنیں گے،پشاور اور پارا چنار کے درمیان فضائی سروس شروع کی جائے،صدر

عوام جلد ہی فاٹا اور دیگر علاقوں میں امن کی خوشخبری سنیں گے،پشاور اور پارا چنار کے درمیان فضائی سروس شروع کی جائے،صدر
اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ پشاور اور پارا چنار کے درمیان فوری طور پر مسافر فضائی سروس شروع کی جائے تاکہ مقامی لوگوں کے مسائل کم ہوں ۔ صدارتی ترجمان کے مطابق صدر نے قبائلی ارکان قومی اسمبلی کے وفد کے ساتھ ایوان صدر میں ملاقات کے دوران وزیر دفاع کو ٹیلی فون کیا اور کہا کہ چھوٹے طیاروں کے ذریعے فضائی سرویس کا اہتمام کیا جائے۔ وفد نے قبائلی عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے صدر سے معاونت کی درخواست کی جس پر صدر مملکت نے وزارت دفاع کو ہدایت کی کہ اس مقصد کیلئے 21 نشستوں والے چھوٹے طیاروں کا ترجیحی بنیادوں پر انتظام کیا جائے۔صدر آصف زر داری نے کہا ہے کہ عوام جلد ہی فاٹا اور دیگر علاقوں میں امن کی خوشخبری سنیں گے، دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کر کے عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات فاٹا سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی سے بات کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر نے کرم ایجنسی سے فضائی سروس شروع کرنے اور ٹل پاڑہ چنار روڈ جلد کھولنے کی یقین دہانی کرا ئی۔ انہوں نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں فاٹا کیلئے بارہ ارب چھیاسی کروڑ روپے رکھے گئے ہیں  صدر نے یہ بھی ہدایت کی کہ قبائلی علاقہ جات میں ڈیموں کی تعمیر سمیت فاٹا کی ترقی کے بارے میں ایوان صدر میں جامع بریفنگ کا اہتمام کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 8662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش