0
Wednesday 3 Jun 2020 10:46

احتیاط کا دامن تھام کر کورونا کیساتھ جینا سیکھنا ہوگا، عثمان بزدار

احتیاط کا دامن تھام کر کورونا کیساتھ جینا سیکھنا ہوگا، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا کب تک رہے گا کچھ کہہ نہیں سکتے، لیکن احتیاط کا دامن تھام کر کورونا کیساتھ جینا سیکھنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کورونا نے پوری دنیا میں سیاسی، سماجی اور معاشی تبدیلیاں برپا کی ہیں، کورونا سے بچنے کیلئے ماسک، سینی ٹائزر اور سماجی فاصلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکاندار ”نو ماسک، نو سروس“ کی پالیسی پر عمل کریں تو کورونا کا پھیلاو کم ہوگا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ انسداد کورونا مہم کی کامیابی کیلئے حکومتی کاوشوں کیساتھ عوام کا تعاون بے حد ضروری ہے، احتیاطی تدابیر سے شہری خود اور اپنے پیاروں کی زندگیاں محفوظ بنا سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 866317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش