0
Wednesday 3 Jun 2020 20:05

خیبر پختوںخوا کے مزید دو اراکین اسمبلی میں کورونا کی تصدیق

خیبر پختوںخوا کے مزید دو اراکین اسمبلی میں کورونا کی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے مزید دو ارکین فیصل زیب خان اور صلاح الدین مہمند میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ کورونا سے جاں بحق ہونے والے میاں جمشید الدین کاکاخیل کو بھی سپردخاک کر دیا گیا۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے اراکین کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی سے ہے اور ان میں وائرس کی تصدیق بھی اے این پی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سے ہوا ہے۔ فیصل زیب شانگلہ سے جبکہ صلاح الدین پشاور سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ دوسری جانب کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے سابقہ صوبائی وزیر ایکسائز میاں جمشیدالدین کاکاخیل کا جنازہ ان کے آبائی علاقے نوشہرہ میں ادا کیا گیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق جنازے کیلئے 2 بجے کا وقت مقرر کیا گیا تھا لیکن ایک گھنٹہ تاخیبر سے پڑھایا گیا جس میں سینکڑوں رشتہ داروں اور مقامی لوگوں کے علاوہ حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے بھی شرکت کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے جمشید الدین کاکاخیل سابقہ دور حکومت میں ایکسائز اور ٹیکسیشن کے وزیر تھے اور اسوقت کے وزیراعلٰی پرویز خٹک کے نزدیکی ساتھیوں میں شمار کئے جاتے تھے۔ جمشید الدین کاکاخیل میں گذشتہ ہفتے کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد طبیعت بگڑنے پر انہیں اسلام آباد کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، لیکن آج صبح چار بجے وائرس سے لڑتے لڑتے جان کی بازی ہار گئے۔ جمشید الدین کا ایک بھائی اور بیٹا بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے لیکن خاندانی ذرائع کے مطابق وہ دونوں اب صحتیاب ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 866425
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش