0
Friday 5 Jun 2020 15:44

ٹھٹہ، دریائے سندھ میں 7 بچے ڈوب گئے، 6 لاشیں نکال لی گئیں

ٹھٹہ، دریائے سندھ میں 7 بچے ڈوب گئے، 6 لاشیں نکال لی گئیں
اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کے علاقے ٹھٹھہ جھرک کے قریب دریائے سندھ میں سات بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ جھرک کے قریب دریائے سندھ میں سات بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے ہیں، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت 6 بچوں کی لاشیں نکال لی ہیں اور ایک بچے کی لاش ڈھونڈنے کا عمل جاری ہے۔ ٹھٹھہ ڈوبنے والوں میں تین بچیاں بھی شامل ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ٹھٹھہ ڈوبنے والوں کا تعلق گاؤں دائم مری سے بتایا جاتا ہے، جن کی لاشیں رورل ہیلتھ سینٹر جھرک منتقل کر دی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 866733
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش