0
Saturday 6 Jun 2020 10:37

صرف ماسک پہننے سے کورونا سے بچا نہیں جا سکتا، عالمی ادارہ صحت

صرف ماسک پہننے سے کورونا سے بچا نہیں جا سکتا، عالمی ادارہ صحت
اسلام ٹائمز۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ صرف ماسک پہننے سے کورونا وائرس سے بچا نہیں جا سکتا، سماجی فاصلہ، ہاتھ صاف رکھنے اور پبلک ہیلتھ کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی فاصلہ ممکن نہ ہو تو لوگ ماسک پہننے کی حوصلہ افزائی کریں، پبلک ٹرانسپورٹ، دوکانوں اور مجمع میں فیس ماسک پہنا جائے، جبکہ کلینکس میں کام کرنیوالا عملہ بھی ماسک پہنے۔ ڈاکٹر ٹیڈروس کا مزید کہنا تھا کہ کپڑے کے ماسک ایسے تیار کیے جائیں جن کی 3 تہہ ہوں، 60 برس سے زائد عمر اور بیمار افراد میڈیکل ماسک پہنیں۔
خبر کا کوڈ : 866872
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش