0
Saturday 6 Jun 2020 12:33

بے احتیاطی کے ثمرات، کورونا کیسز کی شرح میں 4 فیصد اضافہ

بے احتیاطی کے ثمرات، کورونا کیسز کی شرح میں 4 فیصد اضافہ
اسلام ٹائمز۔ عید کے دوران کی گئی بے احتیاطی کے اثرات آنا شروع ہو گئے، کوویڈ 19 کے مثبت کیسز کی شرح میں 4 فیصد اضافہ ہو گیا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یکم رمضان پر مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 8 فیصد تھی، لیکن عید پر مارکیٹیں کھولنے اور ایس او پیز پر عمل نہ ہونے سے کوورنا کے مثبت کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو گیا ہے اور عید کے بعد مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 12 فیصد پر پہنچ گئی ہے، جبکہ پاکستان میں کورونا سے ریکوری ریٹ 7 اعشاریہ 34 فیصد اور پنجاب میں کورونا سے ریکوری ریٹ 5 اعشاریہ 22 فیصد ہے۔

اسی طرح سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کا ڈیتھ ریٹ 1 اعشاریہ 2 فیصد اور پنجاب میں کورونا کا ڈیتھ ریٹ 9 اعشاریہ 1 فیصد ہے۔ ماہرین نے اگلا ہفتہ کوویڈ 19 کیسز کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دے دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگلے ہفتے سے عید کے دوران کی گئی بے احتیاطی کی پِیک شرح متوقع ہے، جس سے بالخصوص لاہور میں مریضوں کی تعداد میں ہولناک اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔
خبر کا کوڈ : 866896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش