0
Saturday 6 Jun 2020 23:34
لاک ڈاؤن کا مطلب معیشت کی تباہی ہے

ہماری اشرافیہ لاک ڈاؤن چاہتی ہے، عمران خان

ہماری اشرافیہ لاک ڈاؤن چاہتی ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کا واحد حل اسمارٹ لاک ڈاؤن ہے جس میں اقتصادی سرگرمیوں کی اجازت ہوتی ہے اور ہم اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بانی ممالک میں شامل ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا وائرس سے متعلق عوام کے تاثرات پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کا مطلب معیشت کی تباہی ہے۔ ہماری اشرافیہ لاک ڈاؤن چاہتی ہے، اشرافیہ کے پاس بڑے گھر اور زیادہ وسائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کورونا وائرس کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی، کورونا کے باعث طبی عملہ شدید خطرات سے دوچار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غریب ممالک میں لاک ڈاؤن سے غربت تیزی سے بڑھتی ہے اور اس  سے غریب آدمی اسی طرح متاثر ہو گا جیسے بھارت میں ہوا ہے۔ وزیراعظم نے علما، میڈیا، سول سوسائٹی اور ٹائیگر فورس سے عوامی آگاہی کی اپیل بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 867006
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش