0
Thursday 18 Jun 2020 11:28

فیصل آباد میں 13 روز کے لیے لاک ڈاؤن

فیصل آباد میں 13 روز کے لیے لاک ڈاؤن
اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے دفعہ 144 کے تحت مختلف علاقوں میں 13روز کیلئے لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل آباد کے 23 رہائشی علاقوں اور کاروباری مراکز میں 30 جون رات 9 بجے تک لاک ڈاؤن ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گھنٹہ گھر کے 8 بازاروں اور ملحقہ مارکیٹوں میں لاک ڈاؤن کیا گیا جس میں جھال مارکیٹ، وارث پورہ گول چوک، ڈی ٹائپ کالونی، منڈی کوارٹر شامل ہیں۔علامہ اقبال کالونی، رضا آباد، سمن آباد، غلام محمد آباد، منصور آباد میں لاک ڈاؤن کیا گیا جبکہ تحصیل صدر میں ڈجکوٹ، سدھار، پینسرہ، امین پور بنگلہ کے رہائشی اور کاروباری مراکز سیل کر دیے گئے۔ تحصیل جڑانوالہ میں سٹی جڑانوالہ، کھرڑیانوالہ اور مین بازار مکوآنہ جبکہ تحصیل تاندلیانوالہ میں موبائل مارکیٹ اور ریل بازار ون اور ٹو میں بھی لاک ڈاؤن کیا گیا۔ تحصیل چک جھمرہ میں مین بازار، تحصیل سمندری میں کچہری بازار، نہر بازار، چکی بازار اور مین بازار شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 869343
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش